بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے چار ڈیلرز گرفتار

 بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے چار ڈیلرز گرفتار

ویب ڈیسک:ضلع کیماڑی میں منشیات فروشوں کے خلاف موچکو پولیس کی کارروائی, بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے چار منشیات ڈیلرز گرفتار کرلئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں احسان اللہ، شاہد ابراہیم، عرفان علی زور اور برادی ملاح شامل ہیں،  ملزمان 22 ویلر ٹرالر کے ذریعے بلوچستان سے کراچی کروڑوں روپے مالیت کی 11 کلو سے زائد منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 7200 گرام آئس، 2600 گرام ویڈ اور 1640 گرام چرس برآمد ہوئی، منشیات مشرف کالونی 500 کوارٹر کے قریب ٹرالر سے دیگر گاڑیوں میں منتقل کی جارہی تھی، پولیس نے موقع سے 22 ویلر ٹرالر، ایک رکشہ اور موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لیا۔ 


 

Watch Live Public News