ویب ڈیسک: پاکستان کی بہادر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی نے شاندار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ایشیا سوسائٹی نے انہیں ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کلاس آف 2025ء کے لیے منتخب کیا ہے۔
شہربانو نقوی کو معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، پولیس سسٹم میں مثبت تبدیلی اور خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا۔
اس فیلوشپ کے لیے ایشیا کے 27 ممالک سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے 30 نمایاں افراد کا انتخاب عمل میں آیا، جن میں پاکستان کی نمائندگی شہربانو نقوی نے کی۔
پاکستانی خاتون پولیس افسر کا شاندار اعزاز، ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لئے منتخب،
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 7, 2025
ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو کلاس آف 2025ء میں معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، سسٹم میں تبدیلی کے حوالے سے گراں قدر کاوشوں، خدمات کے لئے منتخب کیا،
ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن… pic.twitter.com/MKsTOJO3hn
اے ایس پی شہربانو نقوی پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون پولیس افسر ہیں جنہیں اس عالمی فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو دنیا بھر میں پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی پوری پولیس سروس کے لیے باعثِ فخر ہے۔