ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
درخواست میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حماد اظہر کو دو روز قبل ملتان سے حراست میں لیا گیا تھا لیکن انہیں تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حماد اظہر کی گرفتاری ظاہر کرنے، ان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔