اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 98 مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 5 ہزار 320 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک کورونا 98مریض جاں بحق ہو گئے ہیں ٗ ملک بھر میں مزید 5320افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تازہ اعداد و شمار کے بعد اب ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 66,994ہو گئی ہے ۔ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ23زار 399مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور آج تک ملک میں705,517مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ افسوسناک طور پر ملک بھر میں کورونا سے تاحال15,124موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں49,816ٹیسٹ کئے گئے۔