اطالوی سابق وزیراعظم کی شہباز شریف کیلئے نوبیل انعام کی تجویز، جنگ بندی کوششوں کو سراہا

اطالوی سابق وزیراعظم کی شہباز شریف کیلئے نوبیل انعام کی تجویز، جنگ بندی کوششوں کو سراہا
کیپشن: اطالوی سابق وزیراعظم کی شہباز شریف کیلئے نوبیل انعام کی تجویز، جنگ بندی کوششوں کو سراہا

ویب ڈیسک: اٹلی کے سابق وزیر اعظم پاؤلو جینٹی لونی نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو خطے میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر نوبیل انعام کا حقدار قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں جینٹی لونی نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جنگ بندی میں کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نوبیل انعام کے مستحق ہیں۔

انہوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی سطح پر استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، اور متعدد حلقوں کی جانب سے پاکستان کے کردار کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News