نواز شریف کا امریکا-ایران جنگ بندی کا خیرمقدم، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

نواز شریف کا امریکا-ایران جنگ بندی کا خیرمقدم، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا
کیپشن: نواز شریف کا امریکا-ایران جنگ بندی کا خیرمقدم، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو عالمی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قابلِ ستائش قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں دنیا ایک بڑے بحران سے بچ گئی۔

نواز شریف نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور عسکری قیادت، خصوصاً عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مربوط حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کی قیادت نے بھی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کا راستہ اختیار کیا، جو قابل تعریف اقدام ہے۔

سابق وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرے، کیونکہ یہی راستہ ترقی، استحکام اور خوشحالی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

Watch Live Public News