پی ٹی آئی  کا لیاقت آباد میں کل ہونے والا جلسہ موخر کرنے کا فیصلہ 

پی ٹی آئی  کا لیاقت آباد میں کل ہونے والا جلسہ موخر کرنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک )  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسہ موخر کرنے کی حتمی منظوری کچھ دیر میں پارلیمانی کمیٹی سے لی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے  لیاقت باغ کے باہر کل کا احتجاجی جلسہ موخر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔اہم حکومتی شخصیات نے بین الاقوامی وفود کی آمد کے باہر جلسہ موخر کرنے کی درخواست کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   پاکستان تحریک انصاف کی قیادت جلسہ موخر کرنے  پر راضی ہو گئی، پی ٹی آئی جلسہ موخر کرنے کی حتمی منظوری کچھ دیر میں پارلیمانی کمیٹی سے لی جائیگی۔

ادھروفاقی وزیر قانون نے اپوزیشن سے احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست کر دی ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی وحدت اور یگانگی کا پیغام بہت ضروری ہے۔

اس پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کوئی پاگل ہو گا کہ اس موجودہ وقت میں خوش نہ ہو۔اختلافات بہت زیادہ ہیں، جن دوستوں سے ذیادتی ہوئی وہ بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔یہ خیر کا کام ہے ہم حکومت کے لئے غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

Watch Live Public News