فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بزنس کمیونٹی کی  بات کو سمجھا اور ایکشن لیا ، ایس ایم تنویر 

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بزنس کمیونٹی کی  بات کو سمجھا اور ایکشن لیا ، ایس ایم تنویر 

(ویب ڈیسک)  پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے رہنما ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ   فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بزنس کمیونیٹی کی بات کو سمجھا اور اس پر ایکشن لیا ہے، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ایس ایم تنویر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بزنس کمیونٹی کا مسئلہ آئے گا، ہم سب ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم نے اپنے ملک کی معیشت کو کھڑا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بزنس مین کو ڈرائیں گے تو وہ کہیں اور چلا جائے گا، ٹیکس دینا چاہتے ہیں جو ٹیکس نہیں دے رہا ہم اس کے ساتھ نہیں۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ  فون آیا کہ فیلڈ مارشل ہمارے ساتھ ڈنر کرنا چاہتے ہیں، ہماری فیلڈ مارشل سے ڈھائی سے 3 گھنٹے کی ملاقات تھی جس میں انہوں نے ہم سب کی بات تفصیل سے سنی۔

انہوں نے  بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے کہا 2 سال سے تاجربرادری کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، فیلڈ مارشل نے ہماری بات کو سمجھا اور اس پر ایکشن لیا، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ   بھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگا ہے، ہمیں اس سے بڑا موقع نہیں ملے گا، ہارون اختر کی بہت سپورٹ تھی وہ بزنس کمیونٹی سے ملتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا تاجربرادری کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیرکو سیلوٹ، بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کیے۔

ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو جس بہادری سے ہرایا مثال نہیں ملتی، پاکستان کو ایشین ٹائیگربنانےکیلئے فیلڈمارشل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے ڈیڑھ سال آئی پی پیزپرجنگ لڑی، بجلی قیمت 9 سینٹ، شرح سود 9 فیصد کرناوقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت تاجروں کوسپورٹ کرے تو کوئی پاکستان کوایشین ٹائیگربننے سے نہیں روک سکتا۔

Watch Live Public News