پنجاب حکومت نے پانچ ڈائریکٹر جنرل کے تبادلے کردیے 

پنجاب حکومت نے پانچ ڈائریکٹر جنرل کے تبادلے کردیے 

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے تقررو تبادلے کردیے، ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ ایجنسی محمد اطہر مسعود کو تبدیل کردیا ، محمد اطہر مسعود کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

لبنی عثمان کو ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ ایجنسی تعینات کردیا ، کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر کو ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد کو عہدے سے ہٹا دیا ، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

اسلم شاہد کو ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو تعینات کردیا ، نور احمد خان کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ٹور ایزم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا۔ 

Watch Live Public News