آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
کیپشن: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک:   آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے ہڑتال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹرانسپورٹ اتحاد کو پیر کے روز مذاکرات کے لیے طلب کرلیا ہے۔

ملک شہزاد اعوان کے مطابق حکومت سے مذاکرات کے لیے ٹرانسپورٹ اتحاد کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان تک ہڑتال جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور کمشنر آفس کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، جس کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ بنیادوں پر تعین اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر 7 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کی جارہی ہے۔

Watch Live Public News