تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
میرپور: میرپور آزادکشمیر ڈویژن میں تدریسی عملے کی الیکشن ڈیوٹی ہونے کی وجہ سے کل تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل 9 دسمبر میرپور آزادکشمیر ڈویژن میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی ہونے کے باعث تدریسی عملے کی تعطیل کافیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔کوٹلی ، بھمبر اور میرپور میں ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور ساڑھے بارہ لاکھ سے زائد افراد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ضلع کونسلزکی ایک سو سولہ نشستیں ہیں، جن پرسات سو ستاسی امیدوارمیدان میں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔