(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شہری کو کار چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہنے دیکھا گیا۔
یہ دلچسپ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مبینہ طور پر پولیس نے اسے کار ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر 1,100 روپے کا چالان جاری کردیا۔
متاثرہ بھارتی شہری گلشن نے بتایا ہے کہ وہ 26 نومبر کو گاڑی چلا رہے تھے اور اُنہوں نے باقاعدہ سیٹ بیلٹ بھی لگا رکھی تھی، اس کے باوجود پولیس نے انہیں ہیلمٹ نہ پہننے کے الزام میں جرمانہ کر دیا۔
आगरा में एक युवक हेलमेट पहनकर चला रहा है कार,पुलिस ने कार पर काट दिया था विद आउट हेलमेट का चलान,व्यक्ति इतना डर गया है कि अब वो आगरा की सड़कों पर कार में हेलमेट पहनकर ड्राइव करता है।ताकि फिर से उसका चालान ना काटा जाए । pic.twitter.com/SJDpfA8gz6
— Naseem Ahmad (@NaseemNdtv) December 8, 2025
انہوں نے کہا کہ وہ قانون کی پابندی کرنے والے شہری ہیں، اس لیے اب وہ احتیاطاً کار چلاتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہننے لگے ہیں تاکہ دوبارہ چالان سے بچ سکیں۔
واقعہ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیرت، طنز اور تنقید کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کے نفاذ میں خامیوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔