ویب ڈیسک: پاکستان کسٹمز نے انٹرنیشنل میل کے ذریعے 32 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق نشہ آور گولیاں جرمنی سے آنے والے پارسل میں چھپائی گئی تھیں، پارسل کو کپڑوں اور الیکٹرانکس وغیرہ کے طور پر ڈکلیئر کیا گیا تھا۔
بروقت کارروائی سے بڑی مالیت کی منشیات کو پاکستان کی مارکیٹ تک پہنچنے سے روک دیا گیا، ایف بی آر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام چینلز بشمول انٹرنیشنل میل کی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔