ویب ڈیسک: لاہور کے میو ہسپتال میں زیرعلاج معذور مریضہ سے ملازم نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے ہسپتال ملازم شفقت کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیاہے۔
جس کے خلاف ایف آئی کا اندراج کروادیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مریضہ دو جنوری سے میو ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔6 جنوری کو مریضہ کو ای سی جی کے لیے لایا گیا۔ای سی جی ملازم نے مریضہ کے ساتھ نازیبا گفتگو کی اور میبنہ زیادتی کی کوشش کی۔
وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جار ہی ہے ۔ پولیس نے ملازم کو اس مقدمہ میں گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔جو بھی ذمہ دار ہو گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔