(ویب ڈیسک ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے اپنے بھائی کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنے کے شواہد سامنے آگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل میں قید کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے لگیں۔
علیمہ خان کی اپنے سوشل میڈیا آپریٹر احسن علوی کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات منظر عام پر آگئے۔انہوں نے عمران خان کو Pot of Goldسے تشبیہ دیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم کیوں بانی پی ٹی آئی کے لئے جیل میں ائیرکنڈیشن اور بڑا کمرہ حاصل کرکے حالات کو نارمل دکھائیں، لوگوں کو درد محسوس ہونا چائیے جو فریج، اے سی اور کمرہ پینٹ کروانے سے نہیں ہوگا۔