(ویب ڈیسک ) یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر علی اشفاق ایڈوکیٹ اور کراچی سٹی کورٹ کے وکلا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ دونوں فریقین نے ایکدوسرے کیخلاف درج کئےگئے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رجب بٹ کے وکیل میاں اشفاق اور اسکے خلاف مقدمہ کروانے والے وکلاء کے درمیان مذکرات کامیاب ہوگئے۔فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات اور درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل بیرسٹرعلی اشفاق ایڈوکیٹ رجب بٹ کے معاملے پر بات چیت کیلئے سٹی کورٹ پہنچے۔جہاں انہوں نے کراچی بار کے عہدےداران سے ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ سمیت وکلا کی بڑ تعداد موجود تھی۔