سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ: ازسرنو جائزے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے، اعظم نذیر تارڑ

سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ: ازسرنو جائزے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے، اعظم نذیر تارڑ

(ویب ڈیسک ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  کا کہنا ہے کہ حکم نامے کے دیگر نکات پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق حکم کا جائزہ لیا گیا،فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، حکم نامے کے دیگر نکات پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے کچھ نقاط جو جیل انتظامیہ سے متعلقہ ہیں اور اسلام آباد انتظامیہ سے متعلقہ ہیں قانون کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ قانون کے دائرہ کار سے باہر ہیں نظر ثانی کے ذریعے سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے گی کہ کسی سرکاری ہسپتال میں ان کا معائنہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کے لیے ہو گا؟ جیلوں میں بہت سے قیدی ہیں جن کی صحت کے مسائل ہیں، سزا یافتہ قیدیوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج فراہم کیا جاتا ہے، کیا سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کے لیے ہو گا؟۔

Watch Live Public News