کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق
اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 53مریض جابحق ہو گئے. این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1383افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 46190 ہے. ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ67ہزار 447مریض صحتیاب ہو چکے ہیں. ملک میں9,35,013مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں. ملک بھر میں کورونا سے تاحال21376اموات ہو چکی ہیں. 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 46882ٹیسٹ کئے گئے. مثبت کیسز کی شرح 2.94 فیصد رہی جو تقریباً 4 ماہ بعد کورونا کے مثبت کیسز کی سب سے کم شرح ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔