کوشش ہے جلد سے جلد ورلڈکپ کا شیڈول جاری کریں، جیف الرڈائس

کوشش ہے جلد سے جلد ورلڈکپ کا شیڈول جاری کریں، جیف الرڈائس
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف الرڈائس نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد ورلڈکپ کا شیڈول جاری کر دیں ۔ جیف الرڈائس نے اپنے بیان میں بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی ) کی جانب سے شیڈول ہمیں ایک آدھ دن میں مل جائے گا، شیڈول ملنے کے بعد ممبرزممالک اور براڈ کاسٹرز کےساتھ مشاورت کریں گے، تمام اسٹیک ہولڈرزکےساتھ مشاورت کےبعد ہی ورلڈکپ شیڈول کااعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ سب کےساتھ جلد سے جلد مشاورت کریں، کسی بھی ملک کو میزبانی دیتے ہیں تو ان کے ساتھ مل کرکام کرتے ہیں، کئی بارایونٹ کے لئے کرکٹ سسٹم اور حکومتوں کےساتھ بہت زیادہ مشاورت کرنی پڑتی ہے، ہماری ٹیم ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے ۔ جیف الرڈائس پاکستان کے ورلڈکپ میں شرکت اور شیڈول میں تاخیر کا سوال گول کرگئے۔ خیال رہے کہ عموماً ورلڈکپ شیڈول کا اعلان ایک سال پہلے کردیا جاتا ہے ۔ 2019 ورلڈکپ کا شیڈول بھی 13 مہینے جبکہ 2015 ورلڈکپ کا 18 مہینے پہلے کر دیا گیا تھا ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔