پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو مسترد کر دیا

پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو مسترد کر دیا
کیپشن: پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو جعلی اور دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور دھاندلی کے خلاف احتجاج اور وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حلف لینے والے دن گلگت بلتستان میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ ان کے مطابق پارٹی کے پاس اس وقت 3 حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں، جبکہ 8 نشستوں پر پی ٹی آئی 100 فیصد کامیابی حاصل کر رہی تھی اور فارم 47 کے ذریعے نتائج ظاہر ہونے چاہیے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ووٹ میں ہیرا پھیری اور عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے روکنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پری پول دھاندلی کی گئی اور ایک خاص منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو انتخابات کے عمل سے خارج کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں 70 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

Watch Live Public News