کورونا کے مزید 22 مریض جاں بحق

کورونا کے مزید 22 مریض جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 22 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 1,592 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18,415 ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 60ہزار 458 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، اب تک ملک میں5,92,100 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے تاحال 13,227 اموات ہو چکی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔