پی ایس ایل 8: سرفراز احمد پشاور زلمی کیخلاف میچ سے باہر

پی ایس ایل 8: سرفراز احمد پشاور زلمی کیخلاف میچ سے باہر
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پشاور زلمی کے خلاف میچ سے باہر کردیا گیا ہے ۔ ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے کپتان سرفراز احمد پشاور زلمی کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی جگہ محمد نواز کو کپتانی کے فرائض سونپ دیئے ہیں جب کہ بسم اللہ خان نے ان کی جگہ اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے جو کہ بطور وکٹ کیپر فرائض سر انجام گے ۔ دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران 16ویں اوور میں کرکٹر نسیم شاہ کی گیند تھامتے ہوئے سرفراز احمد کے ہاتھ پر چوٹ لگ گئی تھی تاہم درد برداشت کرتے ہوئے کیپنگ جاری رکھی تھی البتہ اننگز کے دوران ان کی ہمت جواب دے گئی تھی اور انہیں باہر جانا پڑا تھا ۔ سرفراز احمد نے انگلی میں چوٹ کے باوجود ساتویں نمبر پر انگلی پر پٹیاں باندھ کر ٹیم کے لئے بیٹنگ کی تھی اور انہوں نے 29 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔ خیال رہے کہ کرکٹر سرفراز احمد کی انگلی میں فر یکچر نہیں ہے البتہ انہیں شدید درد اور سوجن ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔