ڈگری مکمل کرتے ہی نوکری ، اسٹارٹ اپ کیلئے قرضے، نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

rahul gandhi gauranties
کیپشن: rahul gandhi gauranties
سورس: google

 ویب ڈیسک : نوجوانوں کو ڈگری مکمل کرتے ہی نوکری،  ہر سال 30 لاکھ نوکریاں ، اور اسٹارٹ اپ کیلئے ہر ضلع کو کروڑوں کے فنڈز، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگرس نے نوجوانوں کے لئے 5 نکاتی منشور کا اعلان کردیا۔

راجستھان کے شہر  بانسواڑہ میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران ایک جلسۂ عام میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی  نے ’یووا نیائے‘ ( نوجوانوں سے انصاف) کے لیے 5 بڑی گارنٹی کا اعلان کیا ہے۔

  پہلی گارنٹی 

ایک نیا اپرینٹس شپ رائٹس ایکٹ بنایا جائے گا جس کےتحت کالج، یونیورسٹی سے ڈپلومہ کے فوراً بعد ہر گریجویٹ کو پرائیویٹ کمپنی یا سرکاری دفتر میں ایک سال کی اپرینٹس شپ دی جائے گی اور اسے ایک سال میں ایک لاکھ روپے یعنی کہ 8,500 روپے ہر ماہ ملیں گے۔ راہل گاندھی کاکہنا تھا کہاس سے   نوجوانوں کو ٹریننگ ملے گی اور ایک طرح سے انہیں ایک سال کا روزگار ملے گا۔ 

 دوسری گارنٹی 

کانگریس کے سابق صدر نے  کہا ہے کہ کانگریس پارٹی مرکزی حکومت میں 30 لاکھ ملازمتوں کی گارنٹی دیتی ہے۔ ہم ایک کیلنڈر جاری کریں گے اور اس کے مطابق بھرتی کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کریں گے۔

تیسری گارنٹی 

راہل گاندھی نے تیسری گارنٹی امتحانات میں سوالناموں کے افشا (پیپر لیک) ہونے کو روکنے کی دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی عوامی امتحانات میں کسی بھی طرح کی ملی بھگت یا سازش کو روکنے اور ایمانداری و انصاف کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے نئے قوانین کی گارنٹی دیتی ہے۔ ہم نئے قوانین لا کر پیپر لیک کو مکمل طور پر روکیں گے جو اس وقت کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر رہا ہے

چوتھی گارنٹی 

  راہل گاندھی   کا مزید کہنا تھا کہ ’’کانگریس ’گِگ اکنامی‘ (معیشت کا آزادانہ و غیر منظم نظام) میں ہر سال روزگار ڈھونڈنے والے لاکھوں نوجوانوں کے لیے بہتر ورکنگ کنڈیشن اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون بنانے کی گارنٹی دیتی ہے۔

 پانچویں گارنٹی

پانچویں گارنٹی   راہل گاندھی  نے ’یووا روشنی‘ کی دی اور کہا کہ ’’کانگریس پانچ سال کی مدت کے لیے ملک کے تمام اضلاع کو 5,000 کروڑ روپے کا فنڈ دے گی۔ جس کی مدد سے 40 سال سے کم عمر کے نوجوان کسی بھی شعبے میں اپنے کاروبار کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈنگ حاصل کر سکیں گے۔‘‘

  راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر کیے گئے ایک پوسٹ کے ذریعہ بھی  پانچوں گارنٹینز کے متعلق بتایا ہے۔ اس پوسٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ملک کے نوجوانوں! کانگریس آپ کو پانچ تاریخی گارنٹیاں دے رہی ہے جو آپ کی تقدیر بدل دے گی۔‘‘ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اس تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’2024 میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی ملک کے نوجوانوں کو بھرتی کا بھروسہ دے کر ایک نئے ’روزگار انقلاب‘ کی شروعات ہوگی۔ آج کانگریس پارٹی اس ملک کے کروڑوں نوجوانوں کے لیے ایک بہت بڑا اعلان کر رہی ہے جس کے پانچ اہم نکات ہیں۔

Watch Live Public News