پی ٹی آئی کا اہم ترین اجلاس آج شام کو طلب کر لیا گیا

پی ٹی آئی کا اہم ترین اجلاس آج شام کو طلب کر لیا گیا

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کا معاملہ، پی ٹی آئی کا اہم ترین اجلاس آج شام کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی آئی کا اہم اجلاس افطار کے بعد پشاور میں ہو گا، پی ٹی آئی پنجاب کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو پشاور بلا لیا گیا، عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر عہددار شرکت کریں گے ۔

پی ٹی آئی پنجاب نے اجلاس لاہور میں بلانے کا مطالبہ کیا تھا ،سلمان اکرام راجہ نے لاہور کی بجائے اجلاس پشاور طلب کیا ہے، اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا جائےگا ۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیمپ لگایا جائے گا، کیمپ لگانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر کیا گیا ۔

Watch Live Public News