ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پر جتنا دباؤ ڈالا جائے گا، اتنا ہی سخت ردعمل دیا جائے گا۔
صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران دھونس، دھمکیوں، ناانصافی اور جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور دشمن کے خواب کو ڈراؤنا بنا دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران علاقائی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، لیکن یہ خواہش امریکا کے مقابلے میں ایران کے حق دفاع کی نفی نہیں کرتی۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ حالیہ کارروائیاں ہمسایہ ممالک کے خلاف نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈوں اور خطے میں امریکی تنصیبات کے خلاف کی گئی ہیں، تاکہ اپنی سلامتی اور دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔