گاڑی فروخت کےآن لائن اشتہارات کےذریعےلاکھوں کےفراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

گاڑی فروخت کےآن لائن اشتہارات کےذریعےلاکھوں کےفراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: گاڑی فروخت کےآن لائن اشتہارات کےذریعےلاکھوں کےفراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: سائبر کرائم راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم گاڑی فروخت کے اشتہارات لگا کر شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا اور لاکھوں کا فراڈ کرتا تھا۔

ترجمان سائبر کرائم راولپنڈ کے مطابق ملزم خلعت باری کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزم آن لائن ویب سائٹس پر خود کو کار ڈیلر ظاہر کرکے جعلی اشتہارت لگاتا تھا اورگاڑی فروخت کے اشتہارات لگا کر شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اشتہارات کے لیے جعلی سمز کا استعمال اور متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرتا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے شکایت کنندہ سے 7 لاکھ سے زائد روپے بٹورے اور مذکورہ رقم مختلف مائیکرو فنائنس اکاؤنٹ کے ذریعے ٹرانسفر کروائیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عادی مجرم ہے اور کئی لوگوں کو لوٹ چکا ہے، ملزم سے موبائل فون اور سمز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔