لاہور سے پی آئی اے کی حج پروازوں کا آغاز ہوگیا

لاہور سے پی آئی اے کی حج پروازوں کا آغاز ہوگیا
کیپشن: لاہور سے پی آئی اے کی حج پروازوں کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک: ترجمان پی آئی اے نےاپنے بیان میں بتایا ہے کہ لاہور سے پی آئی اے کی قبل از حج پروازوں کا آغاز ہو گیا  ہے۔ قبل از حج آپریشن کے لئے لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 747 رات 10 بج کر تیس منٹ پر 329 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئی۔

عازمین حج کو پی آئی اے کے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر سید ثقلین گردیزی، ڈسٹرکٹ مینیجر ظہیر الدین اور سٹیشن مینیجر اشفاق اعوان نے رخصت کیا اور عازمین کو پھول پیش کئے۔  لاہور سے 11 ہزار 350 عازمین کو 48 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں عازمین کرام کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں جدہ جائیں گی۔

پی آئی اے سے تقریبا 35200 سرکاری   عازمین حج کو  117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گا۔ پی آئی اے پاکستان کے 5 بڑے شہروں اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ، ملتان  اور کوئٹہ  سے براہ راست حج پروازیں آپریٹ کرے گی۔ 

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی  تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہو گا اور 10 جولائی کو اختتام پذیر ہوں گی.

Watch Live Public News