امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، جنگ بندی کیلئے ثالثی کی تعریف

امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، جنگ بندی کیلئے ثالثی کی تعریف
کیپشن: امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، جنگ بندی کیلئے ثالثی کی تعریف

ویب ڈیسک: امریکی کانگریس کے رکن ال گرین نے کانگریس میں ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور قیامِ امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

قرارداد میں پاکستان کو ایک غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان نے ایک ایسے حساس اور ممکنہ طور پر تباہ کن تنازع میں اہم سفارتی کردار ادا کیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان، عوام کی بے دخلی اور عالمی معیشت پر بھاری بوجھ پڑ سکتا تھا۔

ال گرین کا کہنا تھا کہ جنگ، انسانی جانوں کے ضیاع اور شدید مشکلات کے ماحول میں اُن قوتوں کو تسلیم کرنا ضروری ہے جو امن اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار اس بات کی واضح مثال ہے کہ سفارت کاری اور مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا مؤثر اور پائیدار راستہ ہیں۔

امریکی رکنِ کانگریس نے مزید کہا کہ پاکستان کی کوششوں کو سراہ کر عالمی برادری اس عزم کا اظہار کر رہی ہے کہ تباہی اور تصادم کے بجائے مذاکرات اور انسانی جانوں کے تحفظ کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

Watch Live Public News