وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا
کیپشن: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا، جس پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کر دی گئی۔

وزیر قانون نے کہا کہ یہ بل پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، جہاں اس پر تفصیلی بحث کی جائے گی اور ووٹنگ ابھی نہیں ہو گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں تاکہ بل پر تمام پہلوؤں پر بات ہو سکے۔ چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پر بریفنگ دی گئی تھی، جس میں آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ترمیم کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور بل کی منظوری کے لیے حکومت ان جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی بتایا کہ ججز کے تبادلے کے معاملے کو جوڈیشل کمیشن کے سپرد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ اس معاملے پر ہونے والی بحث اور اعتراضات کو قانونی طریقے سے حل کیا جا سکے۔

Watch Live Public News