ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں  ضمانتوں پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی

ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں  ضمانتوں پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت چار مقدمات پر سماعت ہوئی، عدالت نے ضمانتوں پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی  ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں  ضمانت کی درخواستوں پر سماعت  ہوئی،   پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی ۔

ملزمہ کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، وکیل ڈاکٹر یاسمین راشد  نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ہم نے ضمانتوں پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں ۔

پراسکیوشن کی وجہ سے ضمانتوں پر فیصلہ تاخیر کا شکار ہے، ہم نے اپنی دلائل کی تائید میں عدالتی فیصلوں کی نقول بھی پیش کر دی ہیں۔ 

ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہیں ،  ملزمہ نے مغلپورہ زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں  پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدنات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے ضمانتوں پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی 

Watch Live Public News