ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا جبکہ کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے پر فیصلہ سنایا ، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 مرکزی رہنماؤں کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا ، سجاول ندیم ، زمان قادری ، شہروز ،محمد کبیر ، علی حسن سمیت پانچ افراد کو بری کیا گیا جبکہ 20 ملزمان کو سزا سنائی گئی، کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 37 ملزمان کا فیصلہ سنایا گیا، گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں 33 ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ،میاں محمود الرشید اعجاز چوہدری کو دس ،دس سال سزا کا حکم دیا گیا،
اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا، تھانہ نصیر آباد نے 36 ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا، میاں اسلم اقبال سمیت مقدمہ کے 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 29 جبکہ کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں 24 ملزموں کا ٹرائل مکمل کیا گیا، لاہور میں درج 14 مقدمات میں سے اب تک 7 مقدمات کے فیصلے آچکے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےگلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں سات ملزمان کو سزا جبکہ 22 ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے کیس پر بھی فیصلہ جاری کیا گیا جس میں 20 ملزمان کو سزا جبکہ پانچ ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کی کیس میں 33 ملزمان کو چالان کیا گیا ، شہزاد خرم ، میاں اسلم اقبال ، علی ملک ، شبنم جہانگیر سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ، 29 ملزمان کا ٹرائل ہوا ۔
عدالت نے ظریف خان ، میاں اسلم اقبال ، سیاد خان ، علی حسن نواز، شبیر حسین ، محمد جاوید ، عبد الصمد ، حماد اظہر ، واسق قیوم ، مراد سعید ، زبیر نیازی ، عزیز الرحمن سمیت 11 ملزمان اشتہاری قرار دیا۔
غلام محی الدین ، محمد ندیم ، سرفراز احمد ، عبد الحمید ، امان منیر ، شاہد فرید ، نعمان سیف ، سلمان خان ، محمد تنویر ، امیر حمزہ ، عمار مسعود ، سجاول ندیم ، علی رضا ، علی حسن عباس ، عادل امجد ، عتیق الرحمن ، شہروز ندیم ، حسن جہانگیر ، محمد کبیر ، اور خلیق الرحمان سمیت 26 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا گیا۔