خدیجہ شاہ سمیت چار  اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

خدیجہ شاہ سمیت چار  اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: نو مئی عسکری ٹاور حملہ کیس کے غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی ، عدالت نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ۔

عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت چار  اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی ۔

خدیجہ شاہ ٫حمزہ سہیل ٫ عثمان اسلم اور احمد مرسلین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں ، عدالت نے ملزم زین الحسن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ۔

عدالت نے ملزم زین الحسن کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی ہے ، عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں غیر حاضر ملزمان کیخلاف کارروائی کی ، ملزمان عسکری ٹاور حملہ مین ٹرائل کیلئے پیش نہیں ہو رہے تھے ۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا خدیجہ شاہ نو مئی کے ایک مقدمہ میں سزا کے بعد روپوش ہو چکی ہیں، خدیجہ شاہ سمیت دیگر گرفتاری کے ڈر سے پیش نہیں ہو رہے۔

ملزمان کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی مگر  پیش نہیں ہوئے، ملزمان وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد بھی پیش نہیں ہوئے۔ 

Watch Live Public News