ویب ڈیسک: پاکستان رینجرز( سندھ) کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی ، کارروائی کراچی کے علاقوں سیکٹر 11ای اور 11جی نیوکراچی میں کی گئی۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان میں محمد حارث،علی معاویہ،عبداللہ سلیم،کاشان فیروز، اورمحمد سفیا ن شامل ہیں ۔
ملزمان کے قبضے سے وارداتو ں میں استعما ل ہونے والے 3 عد د پسٹل(بغیرلائسنس)، 6عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی، دوران تفتیش ملزمان محمد حارث، علی معاویہ، کاشان فیروز اور عبداللہ سلیم نے اعتراف ، ملزمان بد نام زمانہ بھتہ خورعبدالصمد عرف فیضان، امیر حمزہ اور یوسف عر ف موٹا کے لیے بھتہ وصولی کا کام کرتے تھے ۔
ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ مختلف فیکٹری مالکان کی ریکی کر کے ان کے موبائل نمبرزعبدالصمد عرف فیضان، امیر حمزہ اور یوسف عر ف موٹا کو فراہم کرنے میں ملوث ہیں، ملزم محمد حارث اگست 2024 میں ڈکیتی اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کی وجہ سے رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جا چکاہے ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم محمد سفیان 6 ملزمان پر مشتمل ایک ڈکیت گروہ چلا رہا ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ اور برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر د یا گیا ہے۔