کاشتکاروں سے گندم کی خریداری، حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ طے پاگیا

کاشتکاروں سے گندم کی خریداری، حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ طے پاگیا
کیپشن: کاشتکاروں سے گندم کی خریداری، حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ طے پاگیا

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان کاشتکاروں سے گندم کی خریداری 3500 روپے فی من میں کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت نے تفصیلی بریفنگ دی۔ 

دوران بریفنگ بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ پنجاب میں گندم کی کمی نہیں۔ وافر ذخائر موجود ہیں۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں۔ ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیے گئے۔ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں کے زرعی مداخل فراہم کئے گئے۔ پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر مقدار میں موجود ہے۔

Watch Live Public News