(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر ہفتے کو پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔