سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3430 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 82 ہزار 184 روپے پر پہنچ گیا۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہوکر 1923 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا ہے، کاورباری ہفتہ کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا، انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد سےتجاوز کر گیا۔ 100 انڈیکس میں 256 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، 100 انڈیکس 46 ہزار 13 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں 6 کروڑ 78 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 311 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 166 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 114 میں مندی ہوئی۔ گزشتہ روز انڈیکس 45 ہزار 757 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔