پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو؛ قافلے آنے کے خصوصی مناظر

پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو؛ قافلے آنے کے خصوصی مناظر

ویب ڈیسک:(محمدساجد) پاکستان تحریک انصاف کا سنگجانی میں جلسہ ہونے جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے قافلے شہر کے مختلف مقامات سے روانہ ہوچکے ہیں، سوشل میڈیا پر عوامی سمندر کی مختلف ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جو جلسہ گاہ کی طرف رواں دواں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق قافلے  پشاور، کے پی کے،سکیم تھری،دھمیال، صدر،کمرشل مارکیٹ، اڈیالہ روڈ سمیت مختلف مقامات سے آرہے ہیں، انصاف لائزر فارم کا قافلہ کہچری چوک سے براستہ پشاور روڈ جلسہ گاہ آئے گا، قافلے ایکسپریس ہائی وے، آئی جے پی روڈ، سری نگر ہائی وے اور پشاور روڈ کی طرف سے آرہے ہیں،خیبرپختونخوا سے غطیم الشان قافلہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت اسلام آباد پہنچنے والے ہیں.

Watch Live Public News