26 نومبراحتجاج کیس:بشریٰ بی بی سے متعلق اہم خبر

26 نومبراحتجاج کیس:بشریٰ بی بی سے متعلق اہم خبر
کیپشن: 26 نومبراحتجاج کیس:بشریٰ بی بی سے متعلق اہم خبر

ویب ڈیسک: 26 نومبراحتجاج کیس میں بشریٰ بی بی سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر احتجاج، سپریم کورٹ کے باہر مظاہرے ودیگر کیسز کے معاملے میں بشریٰ بی بی، عمر ایوب  سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی ، جس میں شیر افضل مروت، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، سمیت دیگر رہنما پیش  ہوئے۔

عدالت نے پولیس کو بشریٰ بی بی کی متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔ 

عدالت میں عمر ایوب، زرتاج گل  و دیگر کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر  کی گئی اور عدالت نے حاضری سے استثنا کی تمام درخواستیں منظور کر لیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی مجموعی طور پر 240 سے زائد ضمانتیں زیر سماعت تھیں۔ عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت  کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا، سنگجانی ،ترنول و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔

Watch Live Public News