خیبر پختونخوا میں ڈیجیٹل ’’احساس ای-پنشن‘‘ سسٹم  کی منظوری 

خیبر پختونخوا میں ڈیجیٹل ’’احساس ای-پنشن‘‘ سسٹم  کی منظوری 

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کا پہلا مکمل پیپرلیس پنشن مینجمنٹ سسٹم لانچ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلی خیبرپختونکوا علی امین گنڈا پور نے "احساس ای-پنشن سسٹم" کے اجرا کی منظوری دی، جو یکم جنوری 2026 سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔

  1. پرانا کاغذی نظام ختم، اب مکمل ڈیجیٹل، شفاف اور مؤثر پلیٹ فارم!
  2. مکمل روڈ میپ اور ٹائم لائنز کے ساتھ "کانسپٹ پیپر" فائنل، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو عملدرآمد کی ہدایت
  3. باقاعدہ افتتاح: 15 جنوری 2026

اہم خصوصیات:

  1. احساس پنشن ڈیش بورڈ: محفوظ، ویب بیسڈ، اور پیپرلیس ورک فلو
  2. ملازمین ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل آن لائن پنشن کیس فائل کر سکیں گے
  3. تمام دستاویزات اسکین کرکے آسانی سے پورٹل پر اپ لوڈ کی جا سکیں گی
  4. متعلقہ اداروں کے لیے خودکار اور وقت مقررہ ٹاسک
  5. عمل کے کسی بھی مرحلے پر کوئی فزیکل فائل یا کاغذ درکار نہیں
  6. ریٹائرمنٹ آرڈرز، سینکشن آرڈرز، پنشن پیپرز، اور پنشن پیمنٹ آرڈرز ڈیجیٹل سائن کے ساتھ خودکار تیار
  7. نادرا، اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور بینکوں سے مربوط سسٹم
  8. پنشن کی براہِ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقلی صرف 2 سے 4 ہفتوں میں (پہلے کئی ماہ لگتے تھے)

مانیٹرنگ اور شفافیت:

  1. تمام محکموں کی کارکردگی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر
  2. وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری خزانہ براہ راست نگرانی کریں گے
  3. شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی میں نمایاں بہتری

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ  یہ ایک مکمل پیپرلیس سسٹم ہے جو شفافیت، جوابدہی اور ہمارے ملازمین کے لیے آسانی کو یقینی بنائے گا۔  بانی پی ٹی آئی کے وژن کی روشنی میں صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کو ڈیجیٹل کے پی  میں تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس اقدام کے ساتھ، خیبر پختونخوا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے ای-پنشن سسٹم لانچ کیا ہے ۔

Watch Live Public News