توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق عدالت سے بڑی خبرآگئی

توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق عدالت سے بڑی خبرآگئی
کیپشن: توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق عدالت سے بڑی خبرآگئی

ویب ڈیسک: پانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں  سماعت میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی ۔ملزمان کی جانب سے وکیل قوسین فیصل اور ارشد تبریز عدالت پیش ہوئے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے۔سماعت کے دوران سینیٹر علی ظفر بھی عدالت موجود تھے۔

سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔مقدمہ میں3 گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی گئی۔سماعت کے دوران کسٹم اپریزر رابعہ صمد،ثنا سعید،اے ڈی سی عبداللہ خان کے بیان پر جرح کی گئی ۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے خصوصی عدالت پیش کیا گیا ۔سماعت کے دوران بانی کی بہنیں،بشریٰ بی بی کی بھابھی مہر النساء احمد عدالت میں موجود تھیں۔ 
مقدمہ میں مجموعی طور پر 14 گواہان کے بیانات ریکارڈ جرح بھی مکمل کر لی گئی ۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ عظیم منظور کو غیر ضروری جان کر ترک کر دیا گیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی  سماعت بدھ 10 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

Watch Live Public News