ویب ڈیسک: ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو اسلم شاہد کی چھٹیاں منظور ، ڈی جی پی ایچ اے ساہیوال راؤ ندیم اختر کو ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو تعینات کردیا ۔
ڈی سی ساہیوال شاہد محمود کو ڈی جی پی ایچ اے ساہیوال کا اضافی چارج سونپ دیا، ڈی جی سمال انڈسٹریز محمد فاروق حیدر ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی تعینات کردیا ۔
فرحت حسین فاروق جی ایم آپریشن محکمہ سیاحت تعینات کردیا ، آمنہ طاہر زیدی کو ایڈیشنل سیکرٹری فاریسٹ تعینات کردیا ۔
ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ محمد اکبر ٹریننگ پر جائیں گے ، ماہم اصف کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا۔
مرحباً نعمت کو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کردیا ، عبدالطیف کو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا۔
امتیاز علی کی خدمات ڈائریکٹر جنرل فوڈ کے سپرد کردیں ، عفت النساء کو ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس تعینات کردیا ۔
ڈپٹی سیکرٹری آئی اینڈ سی فہیم مختار کو ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ آئی اینڈ سی کا اضافی چارج سونپ دیا ، غزالہ کنول کو اے ڈی سی ار خوشاب تعینات کردیا ، اویس نواز کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن انفارمیشن اینڈ کلچر تعینات کردیا۔