بلاول بھٹو  کی  پی ٹی آئی کے کارکنوں کے صحافیوں پر حملے کی سخت مذمت

بلاول بھٹو  کی  پی ٹی آئی کے کارکنوں کے صحافیوں پر حملے کی سخت مذمت

(ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے   پی ٹی آئی کے کارکنوں  کے صحافیوں پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ  اڈیالہ جیل کے باہر تحریکِ انصاف کے کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد پر سخت مذمت کرتا ہوں،  سینیئر صحافی طیب بلوچ پر تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے تشدد پر سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  تحریکِ انصاف کے کارکنوں کا یہ رویہ نا قابلِ برداشت ہے، تشدد کی ایسی کارروائیاں آزاد صحافت کی بنیاد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  آزادی صحافت جمہوری معاشرے کے لیے ضروری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حق اور آزادی اظہار پر آواز اٹھائی ہے۔

Watch Live Public News