کورونا سے مزید 105 مریض جاں بحق

کورونا سے مزید 105 مریض جاں بحق
اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 105 مریض جابحق ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 5312 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 69,811 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ 25 ہزار 789 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں 7,10,829 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 15,229اموات ہو چکی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 54,948 ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔