سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، 20 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکا  فیصلہ

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، 20 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکا  فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما متعدد نوٹس کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے، تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جے آئی ٹی میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما متعدد نوٹس کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے،تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  وقاص اکرم،حماد اظہر،زلفی بخاری،عون عباس، میاں اسلم،فردوس شمیم،تیمور سلیم، جبران الیاس ،خالد خورشید،شہباز گل، اظہر مشوانی اور دیگر کے بھی وارنٹ جاری ہوں گے۔

خیال رہے کہ   جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیشی کے متعدد نوٹس  بھیجے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  تمام رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر نوٹسسز کی تعمیل کروائی گئی۔

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر، شبلی فراز،علیمہ خان سمیت دیگر رہنما جے آئی ٹی میں پیش ہوچکے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ تحقیقات کے لئے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔جے آئی ٹی پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔

Watch Live Public News