(ویب ڈیسک ) معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے "لاکڈ ریلز" نامی نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے۔
اس نئے فیچر کے تحت ویوئرز کو ریلز کو کھولنے کے لیے ایک خفیہ کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔جس کے لیے ایک ہنٹ (Hint) بھی دیا جائے گا۔
اس فیچر کے ذریعے تخلیق کار اپنے مواد کی انگیجمنٹ آسانی سے بڑھا سکتے ہیں ۔اسی طرح مشہور شخصیات اور تخلیق کار اپنے مداحوں کو خصوصی ریلز فراہم کر سکتے ہیں، جو کہ ہنٹ (Hint) کے ذریعے ان خفیہ کوڈز کو جاننے کے قابل ہوں گے۔
مثال کے طور پر، ایک تخلیق کار اپنی ریل کو "میرا یوم پیدائش" یا "میرے کتے کا نام" جیسے ہنٹ(Hint) کے ساتھ لاک کر سکتا ہے تاکہ وہ صرف اپنے فالوورز کے ساتھ خصوصی مواد شیئر کر سکے۔
میٹا کے زیر ملکیت اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو اپنے ڈیزائن اکاؤنٹ پر اس فیچر کا تجربہ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں اس نے ایک لاکڈ ریل شیئر کی جس میں ویوئرز کو "خفیہ کوڈ درج کریں" کا پیغام دیا گیا تھا۔ اس کوڈ کا ہنٹ بھی دیا گیا تھا۔جب ریل کو کھولا جاتا ہے تو ایک بینر دکھائی دیتا ہے جس پر "جلد آرہا ہے" لکھا ہوتا ہے، جو کہ اس بات کا اعلان ہو سکتا ہے کہ ڈیزائن اکاؤنٹ اپنے پروفائل کو تھریڈز پر لانچ کرنے والا ہے۔

نیہ نیا فیچر تخلیق کاروں اور برانڈز کے لیے اپنے پروموشنز یا مارکیٹنگ کیمپینز کو مزید دلچسپ انداز میں لانچ کرنے کا ایک نیا موقع ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، برانڈز لاکڈ ریلز کو پراڈکٹ ریویلز کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں ۔
عام صارفین کے لیے، یہ فیچر مخصوص دوستوں کے ساتھ مواد شیئر کرنے کا ایک مزید تفریحی طریقہ ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ نیا فیچر انسٹاگرام کے "ریویلز" فیچر سے کچھ مشابہت رکھتا ہے، یہ فیچر پچھلے سال شروع کیا گیا تھا تاکہ ایپ پر مزید ذاتی تعلقات پیدا کیے جا سکیں اور انگیجمنٹ بڑھائی جا سکے۔
کیونکہ اس فیچر کی ابھی آزمائش کی جا رہی ہے لہذا یہ واضح نہیں ہے کہ انسٹاگرام اس فیچر کو صارفین کیلئے کب لانچ کرے گا۔