اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر لگاتار گندی ویڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کا یہ بیان کہ اتنی گندی ویڈیو ریلیز ہونے والی ہیں کے دیکھنے کے بعد عرق گلاب سے آنکھیں دھونی پڑنی ہیں۔ https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1468798178048851973?s=20 ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوسناک، اقدار کی پستی کی طرف گامزن مسلم لیگ (ن) کی اصل شکل ہے۔ کیپٹن صفدر لگاتار گندی وڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ (ن) کیلئے احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی۔ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک طرف مریم بی بی درس دیتی ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی پر کوئی بیان بازی نہ ہو اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور دوسری طرف لوگوں کی ذاتی زندگیوں کی وڈیو بڑے فخر سے پریس کانفرنس میں پیش کرتی ہیں اور صفدر صاحب لوگوں کی باتھ رومز کی گندی وڈیوز لا رہے ہیں۔