اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ جھوٹ کا ماسٹر مائینڈ عمران خان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں، فیس نہیں، ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا ”فیس“ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے، ایک جھوٹا، چور اور بے ایمان لیڈر نہیں ہو سکتا، کہا عمران خان شہبازشریف کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کراتا رہا اور خود گھڑیاں چوری کرتا رہا ہے ، عمران خان نے ڈیلی میل کے ذریعے شہبازشریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے۔ رانا ثنا نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈرشپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چئیرمین بنائیں۔