مری پولیس کی استدعا مسترد، عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

مری پولیس کی استدعا مسترد، عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
مری: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مری پولیس کی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں گرفتار شیخ رشید کیخلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج تھا، گذشتہ روز عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کیا تھا ۔ مری پولیس نے سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو سول کورٹ میں پیش کیا اور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی تھی، مری پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ شیخ رشید سے مقدمے سے متعلق تفتیش کرنی ہے اور کچھ ریکوریز بھی کرنی ہیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شیخ رشید کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے گا ، عدالت نے مری پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں مگر اتحایوں سے بے وفائی نہیں کر سکتا ۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین چاہتے ہیں کہ پیٹریاٹ پارٹی کی سربراہی کروں مگر بے وفائی نہیں کروں گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔