پتن کاالیکشن کمیشن پرسخت ردعمل

پتن کاالیکشن کمیشن پرسخت ردعمل
کیپشن: پتن کاالیکشن کمیشن پرسخت ردعمل

ویب ڈیسک: پتن نے الیکشن کمیشن پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  قومی اسمبلی کیلئے 265 میں سے 207 فارم-47 میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پتن کا کہناہے کہ  فارم-45 میں سنگین غلطیاں اور رد و بدل بے نقاب کیا گیا، الیکشن کمیشن نے خود اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، شفافیت کے لیے آزادانہ آڈٹ کرایا جائے، سائنسی تحقیق پر مبنی رپورٹ شائع کی تھی،جس کیلئے الیکشن کمیشن کی رائے ضروری نہیں۔

پتن نے الیکشن کمیشن کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حقائق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، پولنگ نتائج میں رد و بدل، دستخط تک غائب تھے۔

Watch Live Public News