(ویب ڈیسک) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا کہنا ہے کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ہے،جو کے حساب سے1100،کھجور کے حساب1600روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہو گا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر ہر مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے،جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔